ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں زوردار بارش؛ پرانی عمارت منہدم؛ آٹو رکشہ اور اسکوٹر کو شدید نقصان

کاروار میں زوردار بارش؛ پرانی عمارت منہدم؛ آٹو رکشہ اور اسکوٹر کو شدید نقصان

Fri, 26 Jul 2019 21:37:35    S.O. News Service

کاروار 26/جولائی (ایس او نیوز)  یہاں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری زور دار بارش کے دوران آج جمعہ کو  بس اسٹائنڈ کے قریب واقع  ایک پرانی دو مالہ عمارت گرگئی، البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  قریب ہی بس اسٹائنڈ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں کافی چہل پہل رہتی ہے ، مگر زور دار بارش کے چلتے عمارت گرنے کے دوران کوئی قریب موجود نہیں تھا ، البتہ عمارت کے باہر ہی پارک کئے ہوئے  ایک آٹو رکشہ اور ایک اسکوٹر   پر عمارت کا ملبہ گرنے سے دونوں سواریوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  عمارت گرنے کے دوران آٹو رکشہ پر ڈرائیور بھی موجود نہیں تھا، اس بناء پر  وہ بھی بال بال بچ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمارت کافی پرانی اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے اس میں کوئی رہتا نہیں تھا، عمارت کا مالک سدانند جوشی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ممبئی میں رہائش پذیر ہے۔

خیال رہے کہ ضلع بھر میں سنیچر سے شروع ہوئی  زور دار بارش   آج جمعہ کو بھی جاری رہی، البتہ  بارش کی رفتار میں تھوڑی بہت کمی واقع ہوئی ہے مگر وقفے وقفے سے زوردار  بارش کا سلسلہ جاری ہے۔  کاروار میں آج صبح  اچھی خاصی بارش ہوئی ہے۔ مگر دوپہر کےبعد بارش میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 


Share: